ابنا: العہد لبنانی نیوز ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کی عدالت نے آج ایک بل کی منظوری دی ہے جس کی بنیاد پر حکومت مخالف مظاہروں میں شریک افراد کو ملک کے نظم و نسق میں خلل ڈالنے اور امن و سلامتی کو عدم استحکام سے دوچارکرنے کے جرم میں دس سال قید کی سزا دی جائے گي، اسی طرح ویب سائٹوں پر حکومت مخالف تصاویر اور نعرے درج کرنے والوں کو بھی یہی سزا دی جائے گي ۔ منظور شدہ بل میں سعودی فرمانروا کی توہین اور اغیار کے ساتھ مل کر اس ملک میں بد امنی پیدا کرنے والے عناصر کے لئے، شدید سزائیں منجملہ طویل المدت قید اور ملک سے باہر نکلنے پر پابندی جیسی سزائیں متعین کی گئی ہيں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
10 فروری 2014 - 20:30
News ID: 505095
آل سعود حکومت نے نئے قانون کی منظور کے ذریعے حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کرنے والوں کے لئے دس سال قید کا حکم معین کیاہے ۔