ابنا: اسلامی جمہوریۂ ایران کے وزیر ثقافت نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کے ساتھ ملت ایران کا اٹوٹ رشتہ قائم ہے ۔ جناب علی جنتی نے آج ارنا کے کے ساتھ گفتگو ميں 22 بہمن مطابق گیارہ فروری کے جلوسوں اور ریلیوں ميں ، بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ ) کی امنگوں اور رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ تجدید بیعت کے لئے عوام کی بھرپور شرکت کو اسلامی انقلاب کے ساتھ ملت ایران کے مضبوط بندھن کی علامت قرار دیا ۔ جناب جنتی نے کہا کہ اس سال بھی عوام نے 22 بھمن کے جلوسوں ميں بھرپور شرکت کے ذریعے دشمنان انقلاب و اسلام کے کے پروپگنڈوں اور سازشوں کو برملا کردیا اور اور پر افتخار تاریخ انقلاب کے زریں ابواب میں ایک اور سنہرے باب کا اضافہ کیا ۔ واضح رہے کہ آج بائيس بہمن مطابق گیارہ فروری، کو انقلاب اسلامی کی کامیابی کی پینتیسویں سالگرہ کی مناسبت سے ملت ایران نے پورے ملک میں نکالے جانے والے جلوسوں میں بھرپور شرکت کرکے اسلامی حکومت، بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی(رہ) اور رہبرانقلاب اسلامی سے وفاداری کا ایک بار پھر ثبوت پیش کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
10 فروری 2014 - 20:30
News ID: 505005
اسلامی جمہوریۂ ایران کے وزیر ثقافت نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کے ساتھ ملت ایران کا اٹوٹ رشتہ قائم ہے