9 فروری 2014 - 20:30
ایران کا اسلامی انقلاب، تاریخ کا ایک عظم واقعہ ہے

روس میں اکیڈمی آف سائنسس میں شبعہ مشرقیات کے سینئر رکن نے کہا ہے کہ ایران کا اسلامی انقلاب، تاریخ کا ایک عظم واقعہ ہے۔

ابنا: روس میں اکیڈمی آف سائنسس میں شبعہ مشرقیات کے سینئر رکن نے کہا ہے کہ ایران کا اسلامی انقلاب، تاریخ کا ایک عظم واقعہ ہے۔ اورال شار یپوف نے ریڈیو تہران کی روسی سروس سے گفتگو میں کہا کہ مغرب کہ ایران جیسے عظیم تہذیب و تمدن والے ملک کو اپنے تسلط میں لاکر اپنی کالونی میں تبدیل کرنا چاہتا تھا اور یہ سلسلہ شاہ اور اس سے قبل دیکھا جاسکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملت ایران نے مغرب کی ان کوششوں کا مقابلہ کیا ہے۔ اس روسی دانشور نے کہا کہ آج ایران واحد ملک ہے جو مغرب کی فوجی، سیاسی، ثقافتی اور نسل پرستانہ تسلط پسندی کے خلاف ڈٹا ہوا ہے اور اس کا مقابلہ کررہا ہے۔ اورال شاریپوف نے کہا کہ اسلامی انقلاب کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کی ترقی قابل ذکر ہے اور ایران نےعلم و سائنس اور ٹکنالوجی میں کافی پیشرفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ترقی، پورے مشرق وسطی میں بے نظیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے مختلف جہات سے معیشت کی بنیاد رکھی ہے جو محض تیل پر استوار نہیں ہے بلکہ اس نے مختلف صنعتوں بالخصوص پیٹروکمیکل اور آٹو موبائيل میں بے حد ترقی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران  کی دفاعی صنعت بھی نہایت مستحکم ہے۔ روس کی اکیڈمی آف سائنس کے اس سینئر رکن نے کہا کہ ایران اس وقت بڑی طاقتوں سے مذاکرات کررہا ہے لیکن ان مذاکرات میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس نے اپنے اقتدار اعلی پر کسی طرح کا سودا نہیں کیا ہے۔ انہوں نے بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی (قدس سرہ) کے نظریات کو نہایت بااثر قراردیا اور کہا کہ حضرت امام خمینی نے ایران کے عوام اور ان کی تہذیب و تمدن و نجات بخشی ہے اور عالمی سطح پر ایران اور ایرانیوں کی مقبولیت اور شان میں اضافہ کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲