ابنا: لبنان کے المیادین ٹی وی چینل کے مطابق غاصب صہیونی ریاست کے جنگی طیاروں نے آج دیرالبلح کے علاقے میں شہدائے الاقصی اسپتال کے قریب حملہ کیا جس میں فلسطین کی عوامی مزاحمتی کمیٹی کے رکن عبداللہ الخرتی شہید ہوگئے۔ فلسطینی عوام کی منتخب حکومت کی وزارت صحت کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی ریاست کے اس ہوائی حملے میں ایک فلسطینی مسلمان زخمی بھی ہوا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ غزہ کے علاقے میں غاصب صہیونی ریاست کے جنگی طیاروں کی پروازیں جاری رہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل غاصب صیہونی حکومت نے غزہ میں اسلامی مزاحمتی تحریک کے افراد کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی۔
.......
/169