ابنا: لبنان کے سابق وزیر دفاع الیاس المر جو حال ہی ميں انٹر پول کے سربراہ متعین ہوئے ہیں نے کل لبنان میں اسلامی جمہوریۂ ایران کے سفیر غضنفر رکن آبادی سے ملاقات میں ، علاقے اور دنیا میں ایران کی مضبوط پوزیشن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ علاقائی ملکوں کاتعاون علاقے کی مشکلات منجملہ دہشت گردی سے مقابلے میں موثر واقع ہوسکتا ہے۔ الیاس المر نے مزید کہا کہ انٹرپول اسلامی جمہوریۂ ایران کے ساتھ اپنے تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے آمادہ ہے ۔ اس ملاقات میں لبنان ميں ایران کےسفیر غضنفر رکن آبادی نے بھی کہا کہ دین کا صحیح طور پر ادراک نہ ہونا اس بات کا باعث بنا ہے کہ بعض نوجوان زہریلے پروپگنڈوں سے متاثر ہوکر دہشت گردانہ کاروائیاں انجام دے رہے ہیں اور وہ علاقے کی قوموں کے اصلی دشمن یعنی غاصب صہیونی حکومت کو فراموش کر بیٹھے ہیں ۔
.......
/169