7 فروری 2014 - 20:30
شیعہ علماء کونسل پنجاب کے سینئر نائب صدر کاظم علی حیدری انتقال کرگئے

مرحوم کی نماز جنازہ کل (ہفتہ)علی پور میں پڑھائی جائے گی، علامہ سید ساجد علی نقوی نماز جنازہ پڑھائیں گے، کاظم علی حیدری ممتاز عالم دین مولانا کریم بخش حیدری کے فرزند تھے۔

ابنا: شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی کے قریبی ساتھی، شیعہ علماء کونسل پنجاب کے سینئر نائب صدر کاظم علی حیدری انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ کل علی پور میں ادا کی جائے گی۔ کاظم علی حیدری انجمن حسینہ علی پور کے صدر بھی تھے۔ نماز جنازہ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی صدر علامہ ساجد علی نقوی پڑھائیں گے۔ کاظم علی حیدری ممتاز عالم دین مولانا کریم بخش حیدری کے فرزند تھے۔ آپ کا گھرانہ ضلع مظفر گڑھ میں عزاداری کا بانی ہے۔ مختلف مذہبی و سیاسی رہنماؤں نے لواحقین کیساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔ جامعۃ المنتظر کے ترجمان نصرت شہانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مرحوم ملت کا سرمایہ تھے اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

.......

/169