7 فروری 2014 - 20:30
بحرین، عوام کی جانب سے یورپی پارلیمنٹ کے بیان کا خیر مقدم

بحرین میں آل خلیفہ کی مخالف پارٹیوں اور تنظیموں نے آل خلیفہ کی حکومت کے خلاف یورپی پارلیمنٹ کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔

ابنا: بحرین میں آل خلیفہ کی مخالف پارٹیوں اور تنظیموں نے آل خلیفہ کی حکومت کے خلاف یورپی  پارلیمنٹ کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ واضح رہے کہ یورپی پارلیمنٹ نے ایک بیان جاری کرکے آل خلیفہ کی کال کوٹھریوں میں قید تمام سیاسی رہنماؤں اور قیدیوں کی رہائي کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ یورپی یونین کے بیان میں انسانی حقوق کے احترام پر بھی تاکید کی گئي ہے۔ بحرین کے ایک رہنما عباس ابوصفوان نے ہماری عربی سروس سے گفتگو میں کہا  کہ آل خلیفہ کے خلاف یورپی پارلیمنٹ کا بیان، ایک مثبت قدم ہے اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ یورپی ممالک کو آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسیوں سے تشویش لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحرین کا مسئلہ سیاسی ہے اور آل خلیفہ نے ملت بحرین کی قومی دولت اور ذخائر کو اپنے قبضے میں کررکھا ہے۔ ادھر ملت بحرین کی تحریک جاری ہے اور بحرینیوں نے جمعے کے دن مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کرکے اپنے بنیادی حقوق پر تاکید کی تھی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ شاہی حکومت کی جگہ، عوامی حکومت برسراقتدار آئے جسے عوام نے ووٹ دیا ہو۔ واضح رہے کہ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔

.......

/169