ابنا: حکومتی اورطالبان کی کمیٹی کے درمیان اجلاس ختم ہو گیا،اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جا ری ہواجس کے مطابق ملاقات میں اتفاق پایا گیا ہے کہ بات چیت کادائرہ کارشورش زدہ علاقوں تک محدودرہے گا، جبکہ بات چیت پاکستانی آئین کی حدودمیں ہونی چاہیے۔دونوں کمیٹیوں کے اراکین نے مختلف تجاویزدیں،مذاکرات کاعمل طویل نہیں ہوناچاہیے،قوم اچھی خبرکی منتظرہے،اجلاس میں طالبان کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم،آرمی چیف اورآئی ایس آئی چیف سے ملاقات کرائی جائے،دونوں اطراف سے ایسی کوئی کارروائی نہیں ہونی چاہیے جومذاکراتی عمل کونقصان پہنچائے،بات چیت آئین کی حدوداورتقاضوں میں ہونی چاہیے،شورش زدہ علاقوں اورقیام امن سے متعلق معاملات تک محدودرہے گا،فوری کارروائیوں کاسلسلہ فوری طورپربندکردیاجائے۔
.......
/169