5 فروری 2014 - 20:30
وزیر خارجہ روس: شامی حکام و مخالفین کے درمیان بھرپور شراکت پر زور

روس کے وزیر خارجہ نے شام کے بحران کے مکمل حل کے لئے شامی حکام و غیرملکی فریقوں کے درمیان بھرپور شراکت پر زور دیا ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ "سرگئی لاوروف" نے شامی حکومت کے مخالفین کے قومی اتحاد سے موسوم گروہ کے سربراہ "احمد الجربا" کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ روس نے شام کے بحران کے آغاز سے لیکر اب تک گذشتہ تین برسوں کے دوران شام کے تمام فریقوں کے ساتھ مشارکت کی ہے اور آج بھی شام کے تمام گروہوں کے ساتھ تعاون کررہا ہے۔ روس کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم یہ یقین رکھتے ہیں کہ شام کے بحران کا حل صرف باہمی مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے اور تمام فریق کو اس حوالے سے جامع پروگرام بنانا چاہیے۔ "سرگئی لاوروف" نے وضاحت کی کہ شام کو تمام گروہوں کو بین الاقوامی معاہدوں کا احترام کرنا چاہیے اور عالمی برادری بھی شام کے عوام کی رائے کا احترام کرے اور ان کو اپنی سرنوشت کا فیصلہ خود کرنے دے۔

.......

/169