3 فروری 2014 - 20:30
پشاور میں ممتاز شیعہ رہنما حاجی سردار علی کی دھشتگردوں کے ہاتھوں شہادت

صوبے خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں آج منگل کو ممتاز شیعہ رہنما حاجی سردار علی کو فائرنگ سے شہید کر دیا گیا ہے۔ رواں ہفتے اسی شہر میں ایک شیعہ عالم دین کو بھی شہید کیا گیا تھا۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان صوبے خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں آج منگل کو ممتاز شیعہ رہنما حاجی سردار علی کو فائرنگ سے شہید کر دیا گیا ہے۔ رواں ہفتے اسی شہر میں ایک شیعہ عالم دین کو بھی شہید کیا گیا تھا۔ سینئر پولیس افسر فیصل مختار نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ حاجی سردار علی کو قصہ خوانی بازار میں صبح کے وقت گولی مار کر شہید کیا گیا۔ سردار علی شیعہ حقوق کی ایک تنظیم تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی مقامی شاخ کے سربراہ تھے۔ پشاور کے ڈپٹی کمشنر،ظہیر الاسلام، نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حاجی سردار علی بازار میں واقع اپنے جنرل اسٹور جا رہے تھے جب نا معلوم مسلح افراد نے انہیں نشانہ بنایا۔ فیصل مختار نے بتایا کہ سردار علی کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور لے جایا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کی گئی۔ ہسپتال میں اے ایف پی کے نمائندے نے کہا ہے کہ سو سے زائد شیعہ مسلمان وہاں جمع ہو گئے تھے انہوں نے ان کی شہادت پر احتجاج کیا اور حملہ آوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ تاہم کسی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔واضح رہے کہ بیس جنوری کو اسی بازار میں علامہ الموسوی کو فائرنگ سے شہید کیا گیا تھا جب وہ مسجد جا رہے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲