ابنا: پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جمہوریت امن اور قانون کی حکمرانی ملکی ترقی کے لئے ضروری ہے اور آئین و قانون کے نفاذ کے بغیر ریاست کی بقا ممکن نہیں ہے۔ اسلام آباد سے ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق آج نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نیشنل سیکورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئینی نظام اور قانون کی حکمرانی قومی سلامتی کیلئے ضروری ہے جو ادارہ جاتی توازن فراہم کرتا ہے جس سے ریاست اور معاشرہ کو مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔پاکستان کے وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملک کے دفاع کو یقینی بنانے پر قوم کو مسلح افواج پر فخر ہے جو سیاچن کی بلند پہاڑیوں سے رن آف کچ کے میدانوں میں ملک کا تحفظ اور دفاع کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ایک انتہائی پیچیدہ مسئلہ ہے جسے کوئی ایک جماعت یا ادارہ حل نہیں کر سکتا، اس لئے پوری قوم کے جذبہ کی ضرورت ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں اور ریاستی اداروں کو ہم آہنگ ہونا ہوگا اور ایک ہی موقف اختیار کرنا ہوگا۔ نواز شریف نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ خودمختارانہ برابری اور تمام تصفیہ طلب تنازعات کے پرامن حل کی بنیادوں پر باہمی اور اچھی ہمسائیگی کے تعلقات کی خواہش رکھتے ہیں اور تعمیری اور نتیجہ خیز مذاکراتی عمل کا تہیہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان ہمارا اہم پڑوسی ملک ہے، اس کے ساتھ ہمارے تاریخی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
3 فروری 2014 - 20:30
News ID: 503007
پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جمہوریت امن اور قانون کی حکمرانی ملکی ترقی کے لئے ضروری ہے