اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ جنوبی بیروت کے علاقے ’’الشویفات‘‘ میں آج عصر کو ہونے والے ایک خود کش دھماکے میں تاھم دو افراد جانبحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ کار بم جبکہ لبنان کی الجدید ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وین گاڑی کے ذریعے کیا گیا۔اس رپورٹ کے مطابق شاہدین عینی نے حادثے کے موقع پر جانبحق ہونے والوں کے بدن کے ٹکڑے ہوا میں اڑتے دیکھے اور کہا کہ امبولینس فورا موقع پر پہنچ گئی جبکہ لبنان کے سکیورٹی دستوں نے حادثے کے جگہ کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔المیادین ٹی وی چینل نے خبر دی ہے کہ جنوبی بیروت کے ’’الشویفات‘‘ علاقے میں ہونے والے بم دھماکے میں ایک شخص کا جسد کے ٹکڑے ٹکڑے ہوا اور تین بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔المیادین کے نامہ نگار کے مطابق خود کش حملہ آور کا سر بدن سے لگ پڑا ہوا نظر آیا ہے۔



