اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صہیونی ریاست نے ۱۲ سال کے بعد فلسطین کی نوجوان لڑکی ’’آیات محمد الاخرس‘‘ کا جنازہ اس کے گھر والوں کو دیا۔شہیدہ الاخرس کے ۶۷ سالہ باپ کا کہنا ہے: آج ہمارے لیے نیا دن، نیا سال اور عید کا دن ہے۔ آج ہمارا غم دور ہو گیا ہے۔ ہم لمحہ لمحہ اپنی بیٹی کے جنازے کی انتظار میں گزار رہے تھے۔اس فلسطینی مجاہدہ کی ماں کا کہنا ہے کہ میں اس بات سے خوش ہوں کہ میری بیٹی کا جنازہ ہمیں واپس ملا ہے، میں ایک خاص قسم کا احساس کر رہی ہوں ایسا احساس جو صرف ایک ماں ہی کر سکتی ہے۔آیات محمد الاخرس ۲۰۰۲ میں ۱۸ سال کی عمر میں صہیونیوں کے ہاتھوں شہید ہوئی تھی۔۲۰۰۲ میں آیات محمد الاخرس کی اس وقت شہادت ہوئی جب اس کی شادی تیار تھی اور وہ دلہن کا لباس پہننے سے پہلے ہی کفن پہننے پر مجبور ہو گئی۔فلسطینی عوام نے آج اس شہیدہ کے پیکر کا جلوس جنازہ نکال کر اسے گلزار شہدا میں دفن کر دیا۔





۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲