اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے انقلاب کی کامیابی کے ایام ’’عشرہ فجر‘‘ کے عنوان سے گزشتہ روز ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہر کرگل میں مخصوص پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس پروگرام کے پہلے دن جو جامع مسجد کرگل میں دس روز تک منعقد ہوں گے شیخ عباس کراری نے حاضرین سے خطاب کیا۔انہوں نے امام خمینی(رہ) کی رہنمائی میں اسلامی انقلاب کو کامیاب بنانے میں ایرانی عوام کی جانفشانیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس راہ میں بنیادی چیز ولایت کی پیروی اور راہ ولایت پر استحکام قرار دیا۔

