ابنا: برطانیہ میں واقع نام نہاد انسانی حقوق کی نگراں تنظیم نے کہا ہے کہ اتوار کو ہونے والے اس حملے میں القاعدہ سے منسلک دہشت گرد تنظیم مملکت اسلامیہ عراق و شام ملوث ہے، اس حملے میں 20 عسکری پسند زخمی بھی ہوئے ہیں۔
القاعدہ سے منسلک دہشت گرد تنظیم کے حملہ آور نے شہر کے شمال میں غیر ملکی حمایت یافتہ عسکری پسندوں کے ایک اڈے کو خود کش حملے میں نشانہ بنایا۔
در ایں اثناء، سعودی عرب کی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم مملکت اسلامیہ عراق و شام نے کہ جو شامی حکومت اور عوام کے خلاف پرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہے کہا ہے کہ شام میں حکومت مخالف کارروائیوں کے لیے خواتین کا ایک مستقل گروہ تشکیل دیا گیا ہے۔
ایک مقامی سماجی کارکن کا کہنا ہے کہ الرقہ شہر میں جو بھی بے پردہ خاتون دکھائی دیتی ہے اس دہشت گرد گروہ کی خواتین اسے گرفتار کرلیتی ہیں۔
.......
/169