ابنا: اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ، جنیوا دو اجلاس میں ایران کی عدم شرکت کے بارے میں روسی نمائندے "ویتالی چورکین" نے کہا کہ شام سے متعلق امن بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لئے صرف ایک دن قبل اس کانفرنس میں ایران کو مشروط طور پر شرکت کی دعوت دینے سے یہ بات واضح تھی کہ اسے ایرانی حکام قبول نہيں کریں گے۔ویتالی چورکین نے جنیوا دو مذاکرات کے نتیجے پر اپنی ناخوشی کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ حکومتی نمائندوں اور مخالف گروہوں کے درمیان شدید اختلافات نے، کسی مفاہمت تک رسائی کے حالات انتہائی پیچیدہ کردیئے ہیں ۔ جنیوا دو مذاکرات کی ناکامی کے بعد مختلف ملکوں کے حکام اور ماہرین خاص طور پر امریکی حکام نے ایران کی جانب سے اس بین الاقوامی کانفرنس میں مشروط شرکت کی دعوت کو ٹھکرائے جانے کے بعد ، شام کے بحران کے حل میں مدد کے لئے ایران کے موثر اور تعیمری کردار کے پیش نظر ، شام سے متعلق آئندہ دنوں میں ہونے والے اجلاسوں میں ایران کی شرکت کا مطالبہ کیا ہے ۔ اسلامی جمہوریۂ ایران کے حکام نے ہمیشہ شام کے بحران کے حل کے لئےاپنی آمادگي اور کسی بھی بین الاقوامی اجلاس میں شرکت کے لئے کوئی بھی پیشگي شرط قبول نہ کرنے پر تاکید کی ہے۔.......
/169