ابنا: لولوء ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کےکارندوں نے حال ہی میں ایک انقلابی خاتون ریحانہ موسوی کو گرفتار کرکے جسمانی ایذائيں پہنچائي تھیں اور اس سے زبردستی اعترافات لئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کے کارندوں نے ریحانہ موسوی کو جسمانی ایذائيں پہنچانے کے بعد اسے ایک کاغذ پر دستخط کرنے پرمجبور کیا ہے۔ ریحانہ موسوی نے عدالت کے سامنے یہ بیان دیا ہے تاہم آل خلیفہ کی عدالت نے اس کا بیان قلم بند کرنے سے انکار کردیا اور اس کے وکیلوں کو بھی عدالت میں آنے کی اجازت نہیں دی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایک اور انقلابی قیدی حسین جواد پرویز نے، رہا ہونے کے بعد میڈیا کو بتایا تھا کہ آل خلیفہ کی کال کوٹھریوں میں قیدیوں کو جسمانی اور ذہنی ایذائيں پہنچائي جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کی حکومت، ملت بحرین کو انقلابی جدوجہد سے باز رکھنے کےلئے ہرطرح کے مظالم ڈھا رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
1 فروری 2014 - 20:30
News ID: 502403
بحرین میں آل خلیفہ کے کارندے، خواتین کوگرفتار کرکے انہیں بھی جسمانی ایذائين پہنچا رہے ہیں۔