31 جنوری 2014 - 20:30
ایران ، لبنان میں قومی وحدت و سیکیورٹی کا خواہاں

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ لبنان کی سیکیورٹی و قومی وحدت ، ایران کی خاص توجہ اور اصولی پالیسی کا حصہ ہے۔

ابنا:  ایران کی وزارت خارجہ کے پریس نوٹ کے مطابق "حسین امیر عبداللھیان" نے آج تھران میں لبنان کی ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ "امیرطلال ارسلان" کے ساتھ ملاقات میں تاکید کی کہ لبنان میں تجربہ کار و بابصیرت حکام کی موجودگی کی بنا پر اس ملک کا مستقل روشن ہے۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے شام کے مسئلہ کے بارے میں کہا کہ ایران شام اور علاقے کے دیگر ملکوں میں غیرملکی مداخلت کے بغیر ، شامی حکومت اور شامی گروہوں کے درمیان گفتگو کی حمایت کرتا ہے۔ "حسین امیر عبداللھیان" نے وضاحت کی کہ ایران کی نظر میں ، موجودہ بحرانوں سے باہر نکلنے کے لئے علاقے کے عوام کے انتخاب اور ان کی رائے کا احترام ضروری ہے۔ لبنان کی ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ "طلال ارسلان" نے بھی اس ملاقات میں دنیا و علاقے میں مزاحمت اور عدل و انصاف کی برقراری کی حمایت کے حوالے سے ایران کے مواقف کی قدردانی کی اور کہا کہ ایران علاقے کا ایک طاقتور ملک ہے اور علاقائی ملکوں خاصطور پر لبنان کے ساتھ تھران کے ہمیشہ اچھے و دوستانہ تعلقات رہے ہیں۔ "طلال ارسلان" نے بھی شام کے بحران کے بارے میں تاکید کی کہ شام کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف اصولی اور حقیقت پر مبنی رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲