31 جنوری 2014 - 20:30
بم دھماکوں کے بعض عوامل کی گرفتاری پر لبنان کی فوج کی قدردانی

لبنان کے صدر نے اس ملک میں حالیہ بم دھماکوں کے بعض عوامل کی گرفتاری پر لبنان کی فوج کی قدردانی کی ہے۔

ابنا:  تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے صدر "میشل سلمان" نے لبنان کی فوج کے کمانڈر جنرل "جان قہوچی" کے ساتھ ملاقات میں اس ملک ملک حالیہ دھشتگردانہ بم دہماکوں میں ملوث بعض عناصر کی گرفتاری کے لئے اس ملک کی فوج کی سینٹرل کمان کی کوشیشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فوج ، لبنان کی امن و سلامتی اور استحکام کی ضامن ہے اور دھشتگرد گروہوں کے خلاف جدوجہد فوج کی ترجیحات میں ہونی چاہیے۔ یاد رہے کہ لبنان کی سیکیورٹی فورسیز نے حالیہ دنوں میں اس ملک کے علاقے درہ بقاع میں دھشتگرد گروہ "جبھۃ النصرہ" کے تین خطرناک دھشتگردوں کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ اس ملک میں ہونے والے دھشتگردانہ بم دہماکوں میں ملوث ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲