31 جنوری 2014 - 20:30
لبنان کے شھر ہرمل میں کاربم دھماکہ، ۲۰ افراد شہید اور زخمی+ تصاویر

لبنان کے شمال مشرق میں واقع شہر ھرمل میں ایک کار بم دھماکے کے باعث ۲۰ افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المیادین ٹی وی چینل کے مطابق لبنان کے شمال مشرق میں واقع شہر ھرمل میں ایک کار بم دھماکہ ہوا ہے جس میں ۵ افراد شہید اور ۱۵ زخمی ہوئے ہیں۔یہ دھماکہ شہر ہرمل کی مین روڈ پر ایک یتیموں کے مدرسے ’’المبرات‘‘ کے نزدیک ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مدرسے کے یتیم بچوں کو کوئی صدمہ نہیں پہنچا ہے تاھم آخری رپورٹ کے مطابق ۵ افراد شہید اور ۱۵ زخمی ہوئے ہیں۔المیادین ٹی وی کے مطابق کار میں ۲۰ سے ۳۰ کلو دھماکہ خیز مواد رکھا ہوا تھا جس سے دھماکے کے اطراف کی تمام چیزیں نذر آتش ہو گئیں بتایا جاتا ہے کہ حتی شہید ہونے والوں میں سے بعض جل کر راکھ ہو گئے تھے۔رپورٹ کے مطابق لبنان میں حالیہ دنوں ہونے والے دھماکوں میں سے سب سے بڑا دھماکہ ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲