31 جنوری 2014 - 20:30
حضرت معصومہ قم (ع) کے حرم میں آیت اللہ موسوی کرمانی کے جلوس جنازہ کا انعقاد+تصاویر

آیت اللہ موسوی کرمانی کی مجلس ترحیم آج بعد از نماز مغربین قم مسجد اعظم میں آیت اللہ مکارم شیرازی کی جانب سے منعقد ہو گی۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حضرت آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی کی موجودگی میں آج صبح حضرت فاطمہ معصومہ(س) کے حرم میں حضرت آیت اللہ موسوی کرمانی کے تشییع جنازہ کے مراسم منعقد ہوئے۔موصوف کے تشییع جنازہ میں آیت اللہ مکارم شیرازی کے علاوہ حوزہ علمیہ قم کی دیگر برجستہ شخصیات نے بھی شرکت کی۔آیت اللہ موسوی کرمانی کی مجلس ترحیم آج بعد از نماز مغربین قم مسجد اعظم میں آیت اللہ مکارم شیرازی کی جانب سے منعقد ہو گی۔تشییع جنازہ کے بعد آیت اللہ مکارم شیرازی نے نماز جنازہ ادا کی اور معظم لہ کو حرم مطھر میں دفن کر دیا۔حضرت آیت اللہ سید حسین موسوی کرمانی مرحوم حضرت آیت اللہ العظمیٰ بروجردی کے خاص شاگردوں میں سے تھے جو کہولت سن اور بیماری کے باعث انتقال کر گئے تھے۔آیت اللہ سید حسین موسوی کرمانی نے ۱۵ سال سے زیادہ حضرت آیت اللہ بروجردی کے حضور میں کسب فیض کیا۔ آپ امام خمینی رضوان اللہ علیہ کے شاگرد بھی تھے اور فلسفی بحثوں کو ان کے حضور میں پڑھا۔ آپ مرحوم آیت اللہ محمد حسن لنگرودی کے ہم زلف اور حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی کے بیٹے کے ابو الزوجہ بھی تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲