31 جنوری 2014 - 20:30
آل خلیفہ کے ہاتھوں بحرین علماء کونسل کی تحلیل کی شدید مذمت

آیت اللہ علوی گرگانی نے اپنے بیان میں تاکید کی ہے کہ یہ کونسل بحرین کے مومنین، انقلابی اور ولایت کے پیرو افراد کی پناہ گاہ ہے جس نے دین مبین اسلام اور انسان ساز مکتب اھلبیت (ع) کی ترویج میں بےشمار کوششیں کی ہیں۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قم کے مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی سید محمد علی علوی گرگانی نے ایک بیان جاری کرکے بحرین کی شیعہ علماء کونسل کو منحل کئے جانے کی شدید مذمت کی۔آیت اللہ علوی گرگانی نے اپنے بیان میں تاکید کی ہے کہ یہ کونسل بحرین کے مومنین، انقلابی اور ولایت کے پیرو افراد کی پناہ گاہ ہے جس نے دین مبین اسلام اور انسان ساز مکتب اھلبیت (ع) کی ترویج میں بےشمار کوششیں کی ہیں۔انہوں نے بحرینی حکومت کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس ملک کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے اس رویے کو بدلے۔آیت اللہ علوی گرگانی کے بیان کا متن درج ذیل ہےبسم الله الرحمن الرحیمالملک یبقی مع الکفر و لا یبقی مع الظلماب جب بحرینی حکومت اس ملک کے مظلوم اور انقلابی عوام کا مقابلہ کرنے سے عاجز ہو گئی ہے تو  اس نے ایک نامناسب قدم اٹھا کر شیعہ علماء کونسل کو منحل کر دیا ہے۔یہ کونسل بحرین کے مومنین، انقلابی اور ولایت کے پیرو افراد کی پناہ گاہ ہے کہ جس نے دین مبین اسلام اور انسان ساز مکتب اھلبیت(ع) کی ترویج میں بےشمار کوششیں کی ہیں اور حکومت کے اس توہین آمیز اقدام سے اس کونسل کے حقیقی مقام پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ ہم اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں اور آل خلیفہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد اپنے اس ظالمانہ رویے کو بدلے۔واضح ہے کہ حکومت کے اس طرح کے رویے سے نہ صرف بحرین کے انقلاب کو کوئی ٹھیس نہیں پہنچے گی بلکہ ان کا یہ رویہ لوگوں کے اس راہ میں مزید استوار اور مستحکم ہونے کا باعث بنے گا۔اس دن کی امید سے جس دن ظلم کی بساط دنیا سے الٹ دی جائے گی۔                                                                              سید محمد علی علوی گرگانی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲