ابنا: انھوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ پاکستان، مکمل شفاف موقف کے ساتھ افغانستان میں امن عمل کی حمایت کررہا ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں پاکستان کو امن کے خلاف ظاہر کرنا ایک غیر حقیقی اقدام ہے اور امید کی جاتی ہے کہ ایسی روش اختیار کی جائیگی کہ جس سے افغانستان و پاکستان کے درمیان مفاہمت کا ماحول پیدا ہوسکے۔ پاکستان کے پریس ذرائع نے رپوٹ دی ہے کہ افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر اسپنٹا نے اپریل میں افغانستان کے صدرارتی انتخابات کے بعد صلح مذاکرات میں طالبان کی شمولیت پر مبنی پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے حالیہ بیان پر شدید تنقید کرتے کہا ہے کہ افغانستان کے امن مذاکرات کو موخر کرنا ان کے ملک کے داخلی امور میں مداخلت کے مترادف ہے۔ ان ذرائع کے مطابق رنگین دادفر اسپنٹا نے اسلام آباد پر یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ افغانستان و پاکستان کی سرحد پر حملہ کرکے افغان عوام کا قتل عام کیا ہے۔.......
/169