31 جنوری 2014 - 20:30
افغانستان میں تشدد کے واقعات،درجنوں ہلاکتیں

افغانستان کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ طالبان دہشتگردوں کےتازہ حملوں میں ایک سو پچاس سے زائد افراد ہلاک اور اتنے ہی زخمی ہوئے ہیں۔

ابنا: کابل حکومت کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جنوری کے مہینے میں طالبان کے بم حملوں، خود کش دھماکوں اور دیگر دہشتگردانہ کاروائيوں میں شدت آئي ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوری کے مہینے میں طالبان دہشتگردوں نے بیس مرتبہ دیسی بموں سے بھی حملے کئے۔ ادھر طالبان گروہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ افغانستان میں باقی رہنے والے ستاون ہزار فوجیوں پر حملے جاری رکھے گا اور سردیوں میں ان کے حملوں میں کمی نہیں آئے گي۔ طالبان گروہ کے افراد نے اعلان کیا ہے کہ وہ سرکاری اور فوجی اہلکاروں کو خاص طور سے نشانہ بنائيں گے۔ افغانستان میں اپریل میں صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں جن کے پیش نظر طالبان کے حملوں میں شدت آنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

.......

/169