ابنا: محمد نواز شریف نے صوبائی اسمبلی کے نمائندوں اور صوبۂ بلوچستان کے ہزارہ قبائل کے بعض سرکردہ افراد کے ساتھ ملاقات میں اس صوبے کے زائرین پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اسلام آباد نے یہ فیصلہ کیا ہے اس قسم کے حملوں کی روک تھام اور شیعہ مسلمانوں کی جانوں کی تحفظ کے لئے زائرین کے لئے خصوصی پرواز کا آغاز کیا جائے ۔ پاکستانی وزیراعظم نے اس ملاقات میں کہا کہ حکومت ، زائرین کے لئے سمندری راستے سے بھی استفادہ کریگي ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ، صوبۂ بلوچستان کے مسائل کے حل اور انہيں آرام و آسائش فراہم کرنے کا عزم مصمم کئے ہوئے ہے ۔ پاکستان ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ سالانہ ایک لاکھ بیس ہزار پاکستانی ، ایران اور عراق کی زیارتوں کے لئے زمینی راستوں سے سفر کرتے ہيں ۔ نواز شریف کل بلوچستان کے مرکز کوئٹہ پہنچے ہیں ۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے مستونگ کے علاقے ميں شیعہ زائرین کی بس پر ہونے والے حملے میں 28 زائرین شہید اور دسیوں دیگر زخمی ہوگئے تھے ان حملوں کی ذمہ داری کالعدم گروہ لشکر جھنگوی نے قبول کی تھی ۔
.......
/169