29 جنوری 2014 - 20:30
مصر ائرپورٹ پرمختلف ملکوں کے ۱۹ شیعوں کو حراست میں لے لیا

مختلف ملکوں کے ۱۹ شیعوں کو جو بغداد سے قاہرہ پہونچے تھے ویزا نہ ہونے کا بہانہ بنا کر حراست میں لے لیا۔

ابنا: مختلف ملکوں کے ۱۹ شیعوں کو جو بغداد سے قاہرہ پہونچے تھے ویزا نہ ہونے کا بہانہ بنا کر حراست میں لے لیا۔ یہ شیعہ البہرہ طائفہ سے ،اور ان میں سے ۱۶ افراد تنزانیہ کے ، دو بھارت کے اور ایک برطانیہ کاتھا جن کی منزل یمن کا پایتخت صنعاء اور تنزانیہ کا شہر دار السلام تھی۔ مصر میں داخل ہونے کے بعد شیعوں نے ہوائی اڈے کی سلامتی فورسز سے درخواست کی کہ انہیں اس ملک کے کسی ایک ہو ٹل میں چند گھنٹوں کے لئے ٹھہرنے اور دینی مقامات کی زیارت کرنے کی اجازت دی جائے لیکن سیکیوریٹی فورسز نے اس درخواست کی مخالفت کی اور ان کو ٹرانزٹ لاونج سے ویزا نہ ہونے کے بہانے گرفتار کرلیا بحرہ فاطمی شیعہ ہیں کہ جو فاطمیوں کے دور حکومت میں مصر میں رہتے تھے فاطمیوں کی حکومت کا دور ختم ہو جانے کے بعد ان میں سے اکثر دیگر ممالک اور ہندوستان کی طرف ہجرت کر گئے.

.......

/169