ابنا: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے برسلز میں نامہ نگآروں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ کہ جنیوا 2کانفرنس کا مقصد شام میں تشدد اور دہشت گردی کا خاتمہ تھا اور شام کے صدر بشار اسد کی برطرفی جنیوا 2 کانفرنس کے ایجنڈے میں شمال نہیں تھی۔ لاوروف نے کہا کہ ہماری بشار اسد یا اس کے خآندان کے ساتھ کوئي دوستی نہیں ہے لیکن ہم آج مشاہدہ کررہے ہیں شام آج دہشت گردوں کی جولانگاہ بن گیا ہے اور پوریدنیا کے دہشت گرد سمٹ کر شام میں جمع ہوگئے ہیں لاوروف نے کہا کہ روس شام میں کسی خاص جماعت یا شخص کی حمایت نہیں کررہا ہے بلکہ شام میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خلاف ہے لاوروف نے کہا کہ مغربی ممالک کو لیبیا، عراق اور یوگوسلاویہ کے المناک واقعات سے سبق سیکھنا چاہیے۔
لاوروف نے کہا کہ جنیوا 2 کانفرنس کا مقصد شام میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی روک ہے اور اسد کی برطرفی جنیوا 2 کانفرنس کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔
.......
/169