ابنا: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان فرہان حق نے کہا ہے کہ بان کی مون نے اس سلسلے میں ایران کی حکومت اور شہید اسدی کے اہل خانہ کو تسلیت پیش کرتے ہوئے ان کے قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے یمن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتکار کے ساتھ پیش آنے والے اس قسم کے واقعات پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سنہ انّیس سو اناسی کے عالمی کنوینشن کی بنیاد پر اغوا کی واردات، بین الاقوامی قوانین کے مناقی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یمن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفاتکار ابوالقاسم اسدی کو اٹّھارہ جنوری کو مسلح دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔
.......
/169