26 جنوری 2014 - 20:30
بحرینی شہید کے جلوس جنازہ پر آل خلیفہ کے گماشتوں کا حملہ

بحرین میں آل خلیفہ کے گماشتوں نے گزشتہ روز شہید فاضل عباس کے تشییع جنازہ کے جلوس پر حملہ کر دیا۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین میں آل خلیفہ کے گماشتوں نے گزشتہ روز شہید فاضل عباس کے تشییع جنازہ کے جلوس پر حملہ کر دیا۔عینی شاہدین نے رائٹر نیوز ایجنسی کو بتایا کہ سکیورٹی دستوں نے تشییع جنازہ میں شریک افراد پر آنسو گیس کے گولے برسائے جس کے باعث کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔بحرین کے شہر منامہ کے مغرب میں واقع الدراز کے علاقے میں گزشتہ روز شہید ہونے والے ۱۹ سالہ جوان فاضل عباس کا جلوس جنازہ نکالا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔جلوس جنازہ میں ہزاروں بحرینیوں نے شرکت کر کے حکومت کی ظلم و ستم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی اور ڈکٹیٹر حکومت کی سرنگونی کا مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ شہید فاضل عباس آل خلیفہ کے مزدوروں کے ہاتھوں ۸ جنوری کو ایک مظاہرے میں زخمی ہونے کے بعد گرفتار ہو گئے تھے تاہم طبی سہولیات سے محروم رکھے جانے کی وجہ سے کل جام شہادت نوش کر گئےتھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲