ابنا: اتوار کو اسمبلی میں ہوئی ووٹنگ میں 200 ووٹ نئے آئین کے حق میں اور 12 مخالفت میں ڈالے گئے جبکہ چار ارکان پارلیمان غیر حاضر رہے۔
تیونس اسمبلی کے چیئرمین مصطفی جعفر نے اس موقع پر کہا کہ یہ آئین تیونس کے عوام کا خواب تھا، یہ آئین انقلاب کے دوبارہ زندہ ہونے کی دلیل ہے، یہ آئین ایک جمہوری ملک کی تشکیل کرے گا۔
ووٹنگ سے کچھ ہی دیر پہلے تیونس کے نامزد وزیر اعظم مہدی جمعہ نے کہا کہ انہوں نے صدر منصف مرزوقی کو اپنی کابینہ کی فہرست سپرد کردی ہے۔
جمعہ نے کہا کہ قومی آئین ساز اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے میں نے اپنی حکومت کے ارکان کی فہرست پیش کر دی ہے۔
آئین ساز اسمبلی منگل کو نئی کابینہ کو اعتماد کا ووٹ دے گی۔
مہدی جمعہ نے آیندہ انتخابات کے شفاف انداز میں انعقاد کو یقینی بنانے اور ملک کو موجودہ سیاسی بحران سے باہر نکالنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
.....
/169