ابنا: صلاح الدین اوزگوندوز نے استنبول میں مسجد زینبیہ میں اپنے خطاب میں کہا ہے کہ صرف شام کے عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے ملک کی تقدیر کا فیصلہ کریں اور سامراجیوں کو جنہوں نے اسّی ملکوں سے شام میں دہشتگرد بھیج رکھے ہیں ان دہشتگردوں کونکال لینا چاہیے۔ اوزگوندوز نے جنیوا ٹو کانفرنس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بڑی اور سامراجی طاقتوں کو ملت شام کے بارے میں فیصلہ کرنے کا کوئي حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو سامراجی طاقتوں کی مدد کی کوئي ضرورت نہیں ہے اور شام کے وفد نے جنیوا ٹو میں بڑی اچھی طرح سے اپنے ملک و قوم کا دفاع کیا ہے۔ ترکی میں ملت جعفریہ کے قائد نے کہا کہ اگر شام کی حکومت کے مخالفین اپنے اوپر اعتماد رکھتے ہیں تو منصفانہ اور آزاد انتخابات کرانے کا موقع دیں تاکہ ہر ایک کو ملت شام کے درمیاں اپنی مقبولیت کا اندازہ ہوجائے۔
.......
/169