ابنا: عراق کے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق صوبے الانبار میں فلوجہ اور الرمادی میں عراقی فوجیوں اور مسلح دہشتگردوں کے درمیان شروع ہونے والی جھڑپوں میں درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے پانہ گزین کا کہنا ہے کہ صوبے الانبار میں جھڑپیں شروع ہونے کے بعد سے ابتک ایک لاکھ چالیس ہزار افراد اس علاقے سے دیگر علاقوں میں منتقل ہوچکے ہیں اور عراق کی سیکیورٹی فورسیز بڑا آپریشن شروع کرنے کیلئے فلوجہ سے عام شہریوں کے انخلاء کا انتظار کررہی ہیں۔عراقی سیکیورٹی فورسیز نے اس علاقے کا محاصرہ کررکھا ہے جبکہ اطراف کے علاقوں میں داعش تکفیری دہشتگرد گروہ کے افراد اور عراقی عوام و قبائل کی حمایت یافتہ عراقی سیکیورٹی فورسیز کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں اور عراقی سیکیورٹی فورسیز نے دسیوں دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کے علاوہ متعدد دہشتگردوں کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔
.......
/169