ابنا: بحرین کی علماء کونسل کے سربراہ نے اس ملک میں بنیادی اور ٹھوس اصلاحات پر عملدرآمد کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ العالم نیوز چینل کی رپورٹ کےمطابق بحرین کی علماء کونسل کے سربراہ شیخ عیسی قاسم نے حقوق کے حصول کے لئے ملت بحرین کی جانفشانی و فداکاری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک کےعوام، آل خلیفہ حکومت کے حکام سے قانون کی حاکمیت اور قوم کے حقوق کی پابندی کے خواہاں ہیں۔ شیخ عیسی قاسم نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بحرین کے بحران کا حل صرف بحرینی شہریوں کے حقوق کی رعایت کی صورت میں ہی ممکن ہے کہا کہ بحرینی حکام کو، جو اس ملک کے بحران کے حل کے دعویدار ہیں، چاہیئے کہ عملی اقدامات کرتے ہوئے اپنے دعووں پر پابند رہنے کو بھی ثابت کریں۔ بحرین کی علماء کونسل کے سربراہ نے آل خلیفہ کی قومی اور قبائلی اور دوہرے معیارات کی حامل جارحانہ اور غیر منطقی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مشکلات کے حل کا واحد معیار، شہری ہونا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بحرینی عوام، پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کرکے سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
24 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 499940
بحرین کی علماء کونسل کے سربراہ نے اس ملک میں بنیادی اور ٹھوس اصلاحات پر عملدرآمد کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔