ابنا: روسی خبر رساں ایجنسی ایتارتاس کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے ماسکو میں روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ ملاقات میں علاقائی بحرانوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی کے علاقے کے بحرانوں کے حل کے لئے روس کا محوری کردار ادا کرنا ضروری ہے۔روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے اس ملاقات میں علاقے اور فلسطین میں رونما ہونے والی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو، فلسطین و علاقائی ملکوں کے ساتھ تعلقات کے فروغ کا خواہاں اور علاقائی بحرانوں کے حل میں دلچسپی رکھتا ہے۔ یاد رہے کہ فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس مارچ دو ہزار تیرہ میں بھی روس کے سرکاری دورے میں اس ملک کے صدر و وزیراعظم سے ملاقاتیں کرچکے ہیں۔
.......
/169