ابنا: وزارت خارجہ کے پریس نوٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ محترمہ "مرضیہ افخم" نے آج پاکستان کے صوبے بلوچستان میں پاکستانی زائرین کی حامل بس پر ایران سے واپسی میں تفتان ، کوئٹہ راستے میں ہونے والے دھشتگردانہ حملے کی کہ جس کے نتیجے میں 28 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امت اسلامیہ کے دشمنوں کی جانب سے اس قسم کے دھشتگردانہ حملے پہلے سے کی جانے والی منصوبہ بندی کا حصہ ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ "مرضیہ افخم" نے دھشتگردانہ اقدامات اور اس قسم کے واقعات کے سدباب کی ضرورت پر تاکید کے ساتھ اس واقعے میں شہید ہونے والے سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور کہا کہ ایران کی حکومت و عوام اس دھشتگردانہ حملے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔یادرہے کہ پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں زائرین کی بس پر خودکش حملے کے نتیجے میں ابتک 28 افراد شہید اور 35 سے زائد زخمی ہوئےہیں۔ پاکستان کے دیگرشہروں میں بھی سانحۂ مستونگ کے خلاف سخت احتجاج کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔
.......
/169