20 جنوری 2014 - 20:30
آئی اے ای اے کی جانب سے ایران کے تعاون کی قدردانی

جوہری توانائی کی عالمی ایجینسی (آئی ۔ اے ۔ ای ۔ اے) کے نائب سربراہ نے تاکید کی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے عالمی ایجینسی کے ساتھ اچھا تعاون کیا ہے

ابنا: جوہری توانائی کی عالمی ایجینسی (آئی ۔ اے ۔ ای ۔ اے) کے نائب سربراہ نے تاکید کی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے عالمی ایجینسی کے ساتھ اچھا تعاون کیا ہے۔ ارنا کے رپورٹ کے مطابق  جوہری توانائی کی عالمی ایجینسی (آئی ۔ اے ۔ ای ۔ اے) کے نائب سربراہ "ٹرو وارجورانٹا" نے ویانا میں ایٹمی کانفرنس میں کہا کہ حالیہ دنوں میں ہمارا کام بہت سخت رہا ہے اور ایجینسی کے ساتھ ایران کے تعاون کی وجہ سے ہمارا کام بہت ہی موثر شکل سے آگے بڑھ رہا ہے۔  "ٹرو وارجورانٹا" نے تاکید کی کہ ایران نے اپنی بیس فیصد یورینیم کی افزودگی روک دی ہے۔ یادرہے کہ یورپی یونین نے ایران کے خام تیل کے حمل و نقل اور اس کا انشورنس، سونے سمیت دوسری قیمتی اشیا اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کے کاروبار پر سے پابندی اٹھا لی ہے . یہ پابندی 2012 میں لگائی گئی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲