ابنا: لبنان کے صدر نے اس ملک کے دارالحکومت بیروت کے مضافات میں آج ہونے والے دھماکے کے ساتھ ہی دنیا کے ملکوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ علاقائی اختلافات و جھڑپوں سے لبنان کو دور رکھنے کی کوشش کریں۔ لبنان کے المیادین ٹی وی چینل نے اعلان کیا ہے کہ لبنان کے صدر "میشل سلیمان" نے اس ملک میں دھشتگردانہ حملوں اور عام شہریوں کے قتل عام پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تمام سیاسی گروہوں سے اپیل کی کہ لبنان میں امن و استحکام کی واپسی کے لئے اپنے اختلافات کو ختم کریں اور لبنان کی ترقی و پیشرفت کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ لبنان کے صدر نے دھشتگردی کی لعنت کو پورے علاقے حتی پوری دنیا کے لئے ایک حقیقی خطرہ قرار دیا اور کہا کہ دنیا کے تمام ملکوں کو اس لعنت کی نابودی کے لئے آپس میں تعاون کرنا چاہیے۔دوسری جانب لبنان کے وزیر اعظم "تمّام سلام" نے بھی دھشتگردانہ حملوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اس ملک کے داخلی محاذ کی تقویت پر تاکید ہے۔لبنان کے وزیراعظم نے آج ہونے والے دھشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جبکہ حزب اللہ لبنان نے اس قسم کے دھشتگردانہ حملوں کو ملک کی سلامتی کے لئے خطرناک قراردیا ہے۔ یادرہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے ضاحیہ میں آج ایک بم دھماکے میں چار افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
20 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 498804
لبنان کے صدر نے اس ملک کے دارالحکومت بیروت کے مضافات میں آج ہونے والے دھماکے کے ساتھ ہی دنیا کے ملکوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ علاقائی اختلافات و جھڑپوں سے لبنان کو دور رکھنے کی کوشش کریں۔