20 جنوری 2014 - 20:30
جنیوا ٹو کانفرنس میں ایران کی شرکت ایک معمہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے جنیوا ٹو کانفرنس میں شرکت کے لئے ایران کو دی جانے والی دعوت واپس لے لی ہے۔

ابنا: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے جنیوا ٹو کانفرنس میں شرکت کے لئے ایران کو دی جانے والی دعوت واپس لے لی ہے۔اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان مارٹن نسیرکی نے اس سلسلے میں کہا کہ بان کی مون، ایران سے بدستور اس بات کے خواہاں ہیں کہ وہ جنیوا ایک معاہدے کو قبول کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کے پیش نظر کہ ایران نے گزشتہ معاہدے کو قبول نہ کرنے کا انتخاب کیا ہے اس لئے بان کی مون نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ کانفرنس، ایران کی شرکت کے بغیر منعقد ہو۔اس سے قبل امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان جن ساکی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ جنیوا ٹو کانفرنس میں شرکت کے لیے ایران کو دی جانے والی دعوت، منسوخ ہونی چاہیئے مگر یہ کہ تہران واضح طور پر اعلان کرے کہ وہ جنیوا ایک کانفرنس کے فیصلے پر مکمل درآمد کی حمایت کرتا ہے۔دوسری جانب شامی مخالفین کے سربراہ احمد جربا نے کہا تھا کہ ہم جنیوا ٹو کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے مگر یہ کہ اقوام متحدہ، ایران کو دی جانے والی دعوت منسوخ کرے یا یہ ایران اے سے قبل کی کانفرنس کے فیصلے کو قبول کرے۔واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنیوا ٹو کانفرنس میں شرکت کے لیے کوئي پیشگي شرط قبول نہیں کرے گا۔قابل ذکر ہے کہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران، جنیوا ایک کانفرنس میں شریک نہیں تھا اور اس کا اس کانفرنس کے اعلامیے کو تیار کرنے میں کوئي کردار نہیں تھا اس لئے جنیوا ایک کانفرنس کے اعلامیے کو قبول کرنے پر اصرار ناقابل قبول ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲