19 جنوری 2014 - 20:30
سیکیورٹی فورسز کا ٹارگیٹڈ فضائی آپریشن، 15 مشتبہ افراد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹرز کی مدد سے شیلنگ کی۔

ابنا: شمالی وزیرستان: میرعلی میں سیکیورٹی فورسز کی مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹرز کی مدد شیلنگ کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹرز کی مدد سے شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران مارے اور زخمی ہونے والے افراد پشاور چرچ، قصہ خوانی بازار اور بنوں میں سیکیورٹی فورسز پر حملے میں ملوث تھے۔واضح رہے کہ اتوار کو بنوں کے علاقے کینٹ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 27 سیکیورٹی اہلکار جب کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں جی ایچ کیو کے قریب آر اے بازار میں پولیس اور پاک فوج کی مشترکہ چیک پوسٹ پر خودکش حملے کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔............/٭۔٭