19 جنوری 2014 - 20:30
عراق میں ہوئے آج دھماکوں میں ۲۴ افراد جانبحق اور ۵۸ زخمی

عراق سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اس ملک میں آج ہونے والے چند دھماکوں میں ۲۴ افراد جانبحق اور ۵۸ زخمی ہوئے ہیں۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اس ملک میں آج ہونے والے چند دھماکوں میں ۲۴ افراد جانبحق اور ۵۸ زخمی ہوئے ہیں۔فرانس نیوز ایجنسی نے اس پہلے خبر دی تھی کہ عراق کے شہر بغداد کے مختلف علاقوں میں  آج ہونے والے دھماکوں میں ۱۳ افراد جانبحق اور ۴۰ زخمی ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق دو دھماکے جنوب بغداد میں واقع سنی نشین علاقے دورا اور تین دھماکے اس ملک کے شیعہ نشین علاقوں میں ہوئے ہیں۔عراق حالیہ مہینوں سخترین شرائط سے گزر رہا ہے رواں مہینے میں عراق کے مختلف علاقوں اور فوجی کاروائیوں میں ۶۵۰ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔عراق کے عہدہ دار اس بات سے تشویشناک ہیں کہ اس ملک میں جاری تشدد کبھی ۲۰۰۶ اور ۲۰۰۷ کی طرح انتہائی شدت نہ اختیار کر لے۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲