19 جنوری 2014 - 20:30
عراقی وزیر خارجہ: ایران و عراق کے دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تاکید

عراق کے وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریۂ ایران کے ساتھ عرب ملکوں کے تعلقات کے فروغ پر تاکید کی ہے۔

ابنا: عراق کے وزیر خارجہ ہوشیار زیباری نے سعودی اخبار عکاظ کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ خلیج فارس کے بیشتر عرب ملکوں کے، ایران کے ساتھ اچھے اور خوشگوار تعلقات قائم ہیں اور عراق ، عرب ممالک اور ایران کے درمیان مفاہمت اور تعاون کے لئے ایک پل کی حیثیت سے کردار ادا کرسکتا ہے۔ ہوشیار زیباری نے تمام شعبوں میں ایران اور  عراق کے تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تہران اور بغداد کے تعلقات کبھی بھی، خلیح فارس کے عرب ملکوں کے مفادات کے منافی نہیں رہے ہیں۔ عراقی وزیر خارجہ نے اسی طرح بغداد کو تہران کی جانب سے ڈکٹیٹ کئے جانے کے دعووں کے بارے میں کہا کہ یہ دعوے، غلط اور بے بنیاد ہيں کیوں کہ عراق خود ایک آزاد ملک ہے۔

.......

/169