ابنا: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے امور کی سربراہ کے ترجمان مائیکل مین نے کہا ہے کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کے بارے میں ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی، آج ایک رپورٹ پیش کررہی ہے جس کے فورا بعد ایران کے خلاف پابندیاں اٹھائے جانے کا عمل شروع ہوجائے گا۔ مائیکل مین نے مغربی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہا ہے کہ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ، آج آئی اے ای اے کی رپوٹ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے امور کی سربراہ کیتھرین اشٹون کی تجویز پر ایران کے خلاف پابندیوں کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کریں گے۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے امور کی سربراہ کے ترجمان مائیکل مین کے مطابق بریسلز میں آج یورپی یونین کے وزرائے خارجہ، اپنا ایک اجلاس تشکیل دے رہے ہیں۔
.......
/169