ابنا: اسلامی جمہورکہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ دعوت دیئے جانے کی صورت میں ایران، بحران شام کے حل کے حوالے سے منعقد ہونے والی جنیوا ٹو کانفرنس میں شرکت کرسکتا ہے۔ انھوں نے آج ماسکو میں روس کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی جانب سے دعوت دیئے جانے کی صورت میں ایران، بحران شام کے حل کے حوالے سے جنیوا ٹو کانفرنس میں شرکت کریگا۔ اس ملاقات کے بعد روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بھی تاکید کے ساتھ کہا کہ علاقائی مسائل کے حل کیلئے ایران اور روس کا تعاون بہت زیادہ ضروری ہے۔.......
/169