ابنا: ذرائع کے مطابق جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت کا تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔پرویز مشرف کے وکیل انور منصور ایڈووکیٹ نے عدالت میں کہا کہ انہیں انٹراکورٹ اپیل کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچنا ہے جس پر عدالت نے سماعت، کل تک ملتوی کردی۔آج سماعت کے دوران پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے اپنے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے ملزم کو چھ مرتبہ طلب کیا، وہ نہیں آئے، یہ توہین عدالت ہے، ملزم خواہ کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو، عدالتیں انتظار نہیں کیا کرتیں۔انھوں نے مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ مصر میں حسنی مبارک کو اسٹریچر پر عدالت لایا گیا جبکہ پرویز مشرف عدالتی احکامات کے باجود پیش نہیں ہوئے۔ اکرم شیخ نے کہا کہ عدالت نے انہیں 13، 24 دسمبر ، جنوری کی پہلی تین تاریخوں اور 9 جنوری کو طلب کیا، چھ مرتبہ طلبی کے باوجود ملزم پیش نہیں ہوئے۔
.......
/169