14 جنوری 2014 - 20:30
عراق میں شکست کے بعد داعش کی سعودی مفتیوں سے التماس

دھشتگرد ٹولے داعش کے سرغنے نے عراق میں اپنی شکست کا اعتراف کرنے کے بعد سعودی تکفیری مفتیوں سے جہاد کا فتویٰ صادر کرنے کی التماس کی ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دھشتگرد ٹولے داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی نے سوشل نٹ ورک ٹویٹر پر یہ لکھتے ہوئے کہ انہیں عراق میں شدید شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے وہابی مفتیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ عراق میں اس گروہ کی نجات کے لیے جہاد کا فتویٰ دیں۔اس نے ٹویٹر کے اپنے مخصوص صفحے پر مزید لکھا ہے کہ داعش کے عناصر نے بہت زیادہ خود کش حملے کئے ہیں اور نیز عراقی فوج نے بھی ان کے ٹھکانوں پر حملے کر کے ان کے افراد کی کثیر تعداد کو نابود کر دیا ہے جس کی وجہ سے اس گروہ کو عراق میں شدید شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اس سرغنے نے سعودی مفتیوں سے التماس کیا ہے کہ وہ عراق میں جہاد کا فتویٰ دیں تاکہ عوام ان کا ساتھ دے کر انہیں نجات دلائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲