14 جنوری 2014 - 20:30
صحابی پیغمبر(ص) کے مزار کی توہین پر بحرین میں احتجاج

بحرین میں پیغمبر اکرم(ص) کے صحابی ’’صعصعہ بن صوحان‘‘ کے مزار کی، کی گئی توہین پر لوگوں نے کئی جگہوں پر احتجاجی جلوس نکالے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین میں پیغمبر اکرم(ص) کے صحابی ’’صعصعہ بن صوحان‘‘ کے مزار کی کی گئی توہین پر لوگوں نے کئی شہروں میں احتجاجی جلوس نکالے۔مظاہرین نے آل خلیفہ حکومت کے خلاف نعرے بلند کر کے اسلامی مقدسات کو ریڈ لائن قرار دیا۔واضح رہے کہ دو روز قبل بحرین میں عسکر کے علاقے میں مدفون صحابی پیغمبر(ص) جناب صعصعہ بن صوحان کے مزار کی توڑ پھوڑ کر کر اس کی توہین کی گئی۔ آل خلیفہ حکومت کے گماشتوں نے تاہم اس ملک میں شیعوں کی ۳۸ مساجد کو مکمل طور پر منہدم کر دیا ہے اور دیگر کئی اسلامی مقدسات کی توہین کی ہے۔اس ملک کی مذہبی تنظیم جمعیت الوفاق سمیت کئی تنظیموں نے آل خلیفہ حکومت کے اس اقدام کی سخت مذمت کی ہے اور اس اقدام کو بحرینی عوام کے جذبات بھڑکانے اور انہیں مشتعل کرنے کے مترادف جانا ہے ان تنظیموں نے یہ بھی کہا ہے جو حکومت اسلامی مقدسات کی حرمت پامال کرے وہ کسی بھی صورت میں اسلامی حکومت نہیں ہو سکتی اور اسے جلد از جلد بحرین جیسے اسلامی ملک سے برکنار ہو جانا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲