14 جنوری 2014 - 20:30
افغانستان، طالبان گروہ کے سولہ افراد کی ہلاکت

افغانستان میں سیکیورٹی فورسیز کے جاری آپریشن میں طالبان گروہ کے سولہ افراد ہلاک ہوگئے۔

ابنا: افغان وزارت داخلہ کے پریس دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغان نیشنل آرمی کے تعاون سے افغانستان کے صوبوں پروان، بغلان۔ قندوز، قندھار، زابل، لوگر اور پکتیا میں سیکیورٹی فورسیز کے جاری آپریشن میں طالبان گروہ کے سولہ افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے جبکہ اس گروہ کے سات افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ان صوبوں سے طالبان گروہ کے افراد کا صفایا کرنے کیلئے انجام پانے والے آپریشن کے دوران ان صوبوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ان صوبوں میں افغان سیکیورٹی فورسیز نے کئی بارودی سرنگوں کا پتا لگا کر انھیں ناکارہ بھی بنا دیا۔ قابل ذکر ہے کہ افغانستان میں صدارتی انتخابات کا وقت قریب آنے کے موقع پر اس ملک کی سیکیورٹی فورسیز مختلف صوبوں میں مسلح افراد کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں جہاں ابتک بھاری تعداد میں دہشتگردوں کو ہلاک و زخمی اور درجنوں دیگر کوگرفتار کیا جاچکا ہے۔ افغانستان میں صدراتی انتخابات اپریل کے مہینے میں ہوں گے۔

.......

/169