13 جنوری 2014 - 20:30
ایران کے وزیر خارجہ کی سید حسن نصر اللہ سے ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ اور حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے لبنان اور علاقے کے حالات پر گفتگو کی ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد ظریف نے اپنے لبنان کے سفر کے دوران آج صبح حزب اللہ کے جنرل سکریٹری سید حسن نصر اللہ سے ملاقات کی ہے۔المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ اور حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے لبنان اور علاقے کے حالات پر گفتگو کی ہے۔

ڈاکٹر ظریف اپنے اس سفر میں لبنان کے صدر میشل سلیمان سے بھی ملاقات کریں گے۔.............242