ابنا: اتوار کو عسکری پسندوں نے حمص کے نواحی علاقے الغوطہ پر راکٹ داغے، جن کی زد میں آ کر 13 شہری جاں بحق اور 18 دیگر زخمی ہو گئے۔
دہشت گردوں نے کرم الشامی شہر پر بھی مورٹار فائر کیے، اس حملے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد دیگر زحمی ہو گئے ہیں۔
در ایں اثناء، شام کے فوجی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ حمص میں فوج کا محاصرہ توڑنے کی کوشش کرنے والے درجنوں عسکریت پسندوں کو شامی فوجیوں نے ہلاک کر دیا ہے۔
شامی فوج نے ملک بھر میں غیر ملکی حمایت یافتہ مسلح باغیوں کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور عسکری پسندوں کو سنگین نقصان پہنچایا ہے۔
ذرائع کے مطابق، شام میں انتہا پسندوں کو مغربی طاقتیں اور خاص طور سے ان کے اتحادی سعودی عرب، قطر اور ترکی سنگین ہتھیاروں سمیت ہر طرح کی مدد پہنچا رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق، تقریبا تین برس سے جاری اس تحران میں کم از کم ایک لاکھ تیس ہزار افراد ہلاک اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔
.......
/169