12 جنوری 2014 - 20:30
شیرون کی موت پر اوبامہ کے آنسو

امریکی صدر اوباما نے ایک بار پھر صہیونیوں کی دوستی کی قدر دانی کی ہے اور غاصب صہیونی ریاست کی ہر ممکنہ حفاظت کے لئے مضبوط اقدامات کئے جانے پر زور دیا ہے۔

ابنا: امریکی صدر اوباما نے ایک بار پھر صہیونیوں کی دوستی کی قدر دانی کی ہے اور غاصب صہیونی ریاست کی ہر ممکنہ حفاظت کے لئے مضبوط اقدامات کئے جانے پر زور دیا ہے۔ شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق باراک اوباما نے گذشتہ روز ایریل شیرون کی ہلاکت پر اس کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیرون ایک عظیم رہنما تھا کہ جس نے اپنی پوری زندگی اسرائیل کے لئے وقف کر دی تھی۔ شیرون ہفتے کے دن 85 سال کی عمر میں غاصب صہیونی ریاست کے ایک اسپتال میں 8 سال کومہ میں گذارنے کے بعد ہلاک ہو گیا تھا۔ شیرون کو دنیا بھر میں بالخصوص فلسطینیوں کی نگاہ میں اسکی صبرا اور شتیلا کے واقعات میں کئے جانے والے مظالم کی وجہ سے صبرا اور شتیلا کے قصاب کے نام سے یاد کیا جاتا تھا۔ غاصب صہیونی حکومت کی فوج نے ایریل شیرون کی سربراہی میں کہ جو اس وقت کا وزیر جنگ تھا سن 1982 کو ماہ ستمبر کی 16، 17 اور 18 تاریخ کو مظلوم فلسطینی ماہجرین کے بیروت میں واقع پناہ گزین کیمپ پر چڑھائی کر کے تقریبا 5000 سے زیادہ افراد کو شھید کر دیا تھا جن میں عورتیں، بچے اور بوڑھے بھی شامل تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲